• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس اولمپکس، محبت، دوستی، احترام کے پیغام کیساتھ اختتام پذیر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)40سال بعد پاکستان کو ارشد ندیم کے جیولین تھرو میں گولڈ میڈل دلانے والے پیرس اولمپکس گیمز دنیا کو محبت، دوستی، اخوت، احترام کے متاثر کن پیغامات دیتے ہوئے، نئے ریکارڈ،کھلاڑیوں کی خوشی کے لمحات،چہروں پر مسکراہٹ، ناکامیوں کے دکھ اور کرب کے مناظر اپنے دامن میں سمیٹے ، ارشد ندیم کی بدولت پاکستان کا 62واں، انڈیا گولڈ کے بغیر 71ویں پوزیشن پر ۔ اتوار کی شب پیرس کے اسٹیٹ دی فرانس اسٹیڈ یم میں ہونے والی سحر انگیز،پر فریب تقریب میں اپنے اختتام کو پہنچے، پیرس گیمز میں کئی کھلاڑیوں نے اپنے خوابوں کا کامیابی سے تعاقب کیا، تو بہت سے کھلاڑیوں کی امیدیں اور آس ناکامی سےچکنا چور ہو ئی،پاکستان نے ارشد ندیم کے واحد گول میڈل سے62ویں پوزیشن حاصل کی،جبکہ روایتی حریف بھارت بغیر سونے کے تمغے کے71ویں پوزیشن پر رہا، امریکا 126 میڈلز کیساتھ سرفہرست چین نے دوسری پوزیشن حاصل کی،اختتامی تقریب کھلاڑیوں کی تین ہفتوں کی محنت اور فتح کا جشن ہو تی ہے۔ جسے کھلاڑیوںاور شا ئقین کے لئے رواں گیمز میں تفریح کا آخری موقع کہا جاتا ہے، مارچ پاسٹ میںروایتی طور پر یونانی دستہ سب سے پہلے داخل ہوا،فاتح کھلاڑیوں نے اپنے میڈلز کے ساتھ میدان میں جشن منایا، اچھل کود کر خوشی کا اظہار کیا،بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ارکان نے رضاکاروں کو ان کی محنت کے اعتراف میں پھول پیش کئے ،جوکھیلوں کے انعقاد کا اہم ترین حصہ تھے،افتتاحی تقریب دریائے سین پر ہوئی تھی تاہم دل کش اختتامی تقریب مرکزی اسٹیڈیم میں ہوئی،موسم خاصا گرم اور درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، جس سے شرکاء کو مشکلات کا سامنا رہا۔

اہم خبریں سے مزید