• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبادی میں اضافے کی سب سے زیادہ شرح بلوچستان میں رہی

اسلام آباد (مہتاب حیدر) 2023 کی تازہ ترین آبادی کی مردم شماری اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ بلوچستان میں آبادی میں اضافے کی سب سے زیادہ شرح 3.2فیصد رہی جب کہ خیبر پختونخوا میں سب سے کم شرح 2.38فیصد رہی۔ پاکستان بیورو آف شماریات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی مردم شماری رپورٹ 2023کے مطابق ظاہر ہوتا ہے کہ 1961 میں پاکستان میں آبادی کی اوسط سالانہ شرح نمو 2.45 فیصد تھی، سالوں کے دوران اس کا بڑھتا اور گھٹتا ہوا نمونہ تھا جو 1972میں بتدریج بڑھ کر 3.69ہو گیا اور 1981میں کم ہوکر 3.06فیصد ہو گیا، اور یہ 2023 میں 2.55فیصد ہو گیا۔ موجودہ شرح نمو خطے اور دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ آبادی میں اضافے کی شرح کے لحاظ سے درجہ بندی پاکستان 191ویں نمبر پر ہے، صرف 27ممالک جن میں زیادہ تر سب صحارا افریقہ کے ہیں، کی شرح نمو پاکستان سے زیادہ ہے۔ اگر یہ شرح نمو برقرار رہی تو 2050تک ملک کی آبادی دوگنی ہو جائے گی۔سب سے بڑا ضلع کراچی وسطی، کراچی کے تمام اضلاع گنجان آباد ، 10سال سے زائد عمر کے 61فیصد افراد خواندہ ہیں،سب سے زیادہ آبادی میں اضافہ بلوچستان میں 3.2فیصد کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے جب کہ کے پی میں 2.38فیصد کے ساتھ سب سے کم ہے۔ تازہ ترین مردم شماری کے مطابق آبادی کی کل تعداد 241,499,431ہے۔ 1951میں ملک کی پہلی مردم شماری میں آبادی 33,740,167تھی جو کہ پچھلے 77سالوں میں سات گنا سے زیادہ سالوں میں سات گنا بڑھ گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید