• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI اور جے یو آئی کے مابین مذاکرات کا دور جلد متوقع

اسلام آباد (ایجنسیاں ) جمعیت علمائے اسلام ( ف) اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کا دور جلد متوقع ہے ۔اس سلسلے میں جے یو آئی کی جانب سے پی ٹی آئی کو مدعوکرلیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کو پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی سے جلد مذاکرات کرنے کی اجازت دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اسد قیصر کو مذاکرات کا پیغام دیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کمیٹی بانی چیئرمین سے اگلے دو روز میں اجازت لے کر جے یو آئی کو مذاکرات کا وقت اور جگہ بتائے گی۔
اہم خبریں سے مزید