• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 6 کمپنیاں رابطے میں ہیں، حکومت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر سرمایہ کاری بورڈ و نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان اور وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچرز کے زیر اہتمام 9ویں شو کی تقریب سے خطاب اورمیڈیاسےگفتگومیں کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری احسن انداز میں آگے بڑھ رہی ہے ،6کمپنیاں شارٹ لسٹ ہوئی ہیں اور یکم اکتوبر کی تاریخ طے ہے نجکاری سے سالانہ 100ارب کے خسارے سے نجات ملے گی اور شہریوں کو بین الاقوامی میعار کی حامل ائیر لائن حاصل ہو گی، خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کرنا ہو گی، وزیراعظم کا وژن ہے کہ کاروبار کرنا حکومت نہیں نجی اداروں کا کام ہے،حکومت ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے اور ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے سنجیدہ کاوشیں کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں کراچی میں حالیہ کانفرنس میں 70 ممالک کے 800سے زائدانوسٹرز اور کمپنیوں کی شرکت اسکا منہ بولتا ثبوت ہے،مقابلے کی فضاء،عالمی معیار اور جدید رحجانات کو سامنے رکھتے ہوئے ہماری کمپنیوں کو چاہئے دیگر ممالک کیلئے اپنے برانڈز احسن اندا ز میں مارکیٹ کریں،پاکستانی کمپنیوں اور چینی اداروں کی دو طرفہ شراکت اور باہمی سرمایہ کاری کا آغاز ہو چکا ہے،لیدر انڈسٹری،فٹ ویئر اور سپورٹس گڈز کی ایکسپورٹ کا خاطر خواہ سکوپ موجود ہے جس کیلئے بورڈ آف انوسٹمنٹ ہر طرح کی سہولت کاری سر انجام دیگا، جام کمال خان نے کہا کہ چین اور پاکستان مختلف مصنوعات میں ایک دوسرے کیلئے بڑی مارکیٹ ثابت ہو سکتے ہیں ، وزارت تجارت وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو مکمل مدد فراہم کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید