مریدکے(نمائندہ جنگ)شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں سنگدل شوہر نے 5بچوں کے سامنے بیوی کے سر کے بال مونڈھے، ہاتھ پاؤں کے بعد شہ رگ کاٹ کر ذبح کردیا۔ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی۔آبادی رحمانیہ کالونی کا افتخاربیوی عارفہ کو آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا اور سسرال سے پیسے بٹورتا تھا۔ گزشتہ روز بھی ایسا ہی مطالبہ کیا، مگر غریب سسرالی اسکی ڈیمانڈ پوری نہ کرسکے۔گزشتہ روز مشتعل ہوکر بیوی عارفہ کے پہلے بیدردی سے ہاتھ پاؤں کاٹے، سر کے بال مونڈھے اور پھر شہ رگ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔