کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے کراچی میں واقع ڈاکٹر ضیاءالدین احمد روڈ کے قریب کارروائی کے دوران ہائی لکس ریوو گاڑی سے 30کلو ہیروئن (کرسٹل) برآمد کر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق موقع پر موجود ضلع کیچ کے رہائشی دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے، برآمد کردہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 6 ملین ڈالر (ایک ارب 67کروڑ پاکستانی روپے) ہے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔