اسلام آباد(آئی این پی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار نے پارٹی رہنما بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبروں کی تردید کر دی۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کے بارے میں چند روز میں فیصلہ ہوجائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ گورنر سندھ کے معاملے پر اتحادی جماعت پیپلز پارٹی سے مشاورت جاری ہے۔