• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 کلو ملاوٹی قلفیاں تلف ، متعدد فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، سویٹس اینڈ بیکرز، آئس فیکٹریز، ریسٹورنٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی ، 10کلو ملاوٹی قلفیاں، 5کلو ایکسپائرڈ اجزاء تلف اور متعدد فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے کئے گئے، ملتان میں 3 بیکریوں کو 75ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔ کارروائیاں موسیٰ پاک، قادر پور رواں اور چوک فوارہ میں کی گئیں۔ اسی طرح بہادر پور میں ملک شاپ کو ملاوٹی قلفیاں فروخت کرنے، قلفیاں میں سٹارچ کیمیکل کی ملاوٹ پائے جانے پر 25 ہزار روپے،قادر پور رواں اور گلشن مارکیٹ میں کھانوں کی تیاری میں چائنہ نمک کا استعمال، گندے پانی جمع ہونے پر ریسٹورنٹ کو 20 ہزار، ریلوے سٹیشن شاہ رکن عالم ملتان میں آئس بلاکس میں مردہ حشرات پائے جانے، پانی کی تجزیہ رپورٹ موجود نہ ہونے، فلٹر کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر آئس فیکٹری کو 20 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا ۔
ملتان سے مزید