• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر تنظیموں کا بجلی ، گیس، پٹرولیم کی قیمتوں کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران اور مرکزی انجمن تاجران کینٹونمنٹ بورڈ نے بجلی ، گیس، پٹرولیم مصنوعات کی ناقابل برداشت قیمتوں اور مہنگائی کیخلاف 14اگست کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ،یہ اعلان گزشتہ روز آل پاکستان انجمن تاجران اور مرکزی انجمن تاجران کینٹونمنٹ بورڈ کے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا گیا ، مشترکہ اجلاس میں دونوں تاجرتنظیموں کے مرکزی عہدے داروں نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران مرکزی سینئرنائب صدر اختر بٹ ، جنوبی پنجاب اور ملتان کے صدر عارف فصیح اللہ ، مرکزی انجمن تاجران کینٹونمنٹ پنجاب کے چیف کوآرڈی نیٹر غضنفر ملک ،ہیلپر بزنس فورم کے جنرل سیکرٹری کلب عابد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14اگست کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع ہوگی ،اجلاس میں پاکستان بزنس فورم ملتان کے صدر شیخ محمد عرفان ، جیولرز ایسوسی ایشن کینٹ کے صدر رانا شاہد ، ہیلپرزبزنس فورم کے سینئر نائب صدر خواجہ دلشاد احمد،نائب صدر سجاد احمد بھٹی،ملک رمضان سیال،چوہدری پرویز گجر،شفیق قریشی ،یعقوب شیرا،منیر ہانس، اکمل وینس ،شیخ شفیق، چوہدری عثمان،طیب خان،ظفر پہوڑ،صبغت اللہ انصاری،عبیداللہ انصاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا اورکہا کہ ہماری تحریک تاجر برادری کی آواز ہے، ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
ملتان سے مزید