نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اسرائیلی فوج کے غزہ میں اسکول پر حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ فلسطینی شہریوں اور بچوں پر ایسے پُرتشدد اور خوفناک حملے ناقابل قبول ہیں۔ ایسے ظالمانہ قتل عام پر ہم بےحسی کا مظاہرہ نہیں کرسکتے۔
نوبیل انعام کی حامل اور دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کےلیے کوشاں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ فوری اور پائیدار جنگ بندی کے ساتھ اس ڈراؤنے خواب کو اب ختم ہوجانا چاہیے۔
انھوں نے کہا غزہ میں اسکول پر اسرائیلی فوج نے ایک اور ہلاکت خیز حملہ کیا ہے۔