• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سیاستدانوں کے مفادات رکاوٹ،حسین مقدسی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سیاستدانوں کے مفادات سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ۔ تعلیماتِ حضرت امام موسیٰ کاظم امن کی ضمانت اور مسلمانوں کی سرخروئی کی کلید ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت امام موسیٰ کاظم کے وردِ پاک کی مناسبت سے مجلسِ نور سے خطاب کرتے ہوئے کِیا۔ انہوں نے 8 تا 17صفر عشرۂ اسیران کربلا منانے کا اعلان بھی کِیا۔
اسلام آباد سے مزید