• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)یوم آزادی کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ جسٹس جواد حسن اور جسٹس رضا قریشی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں سابق ججز ناصر سعید شیخ، سجاد علی شاہ، عبدالشکور پراچہ، چوہدری محمد طارق ، خالد محمود ملک، عبادالرحمن لودھی ، سنیئر ایڈیشنل رجسٹرار خالد محمود چیمہ نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جسٹس جواد حسن نے کہا کہ آزادی کی قدر کرنی چاہیے۔ جسٹس رضا قریشی نے کہا کہ ملک ہے تو ہم سب ہیں اسی ملک کی ہی بدولت ہماری عزت ہے ۔
اسلام آباد سے مزید