اسلام آباد (نیوز رپورٹر، نامہ نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حضرت شاہ عبداللطیف عرف بری امام کے سالانہ عرس کے موقع پر ان کے مزار پر چادر پوشی کی تقریب میں شرکت کی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر انہوں نے حضرت بری امام کے مزار پر فاتحہ خوانی کی، چادر چڑھائی اور پھول رکھے۔ اس موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ حضرت بری امام کی سالانہ عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز (آج) جمعرات سے ہوگا۔ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ اب بری امام کا عرس پندرہ، سولہ اور سترہ اگست کو ہوا کرے گا۔