راولپنڈی ( نیوز رپورٹر ) ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان حنہ بی بی نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام کو 77برس گزر چکے۔ قیام پاکستان کا مقصد وطن عزیز کو اسلام کا قلعہ بنانا اور ایک آزاد اور خودمختار حیثیت دینا تھا مگر بعض عناصر اسکی نظریاتی اساس کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک اور امت مسلمہ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔