• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واردات میں مزاحمت پر گھریلو ملازم قتل شہری 6 گاڑیوں، 35 موٹر سائیکلوں سے محروم

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،قفل شکنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 5گاڑیوں ایک رکشے ،18موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،8افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔ اسلام آباد میں بھی 32وارداتوں میں نقدی ، زیورات ، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار، 17موٹر سائیکل اڑا لئے گئے،4 موٹر سائیکل،4موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر لوٹ لی گئی۔ 10گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں نقب زنی کےد وران مزاحمت پر گھریلو ملازم زبیر کو قتل کر دیا گیا۔ راولپنڈی کے متعدد تھانو ں کی حدود میں متعدد افراد سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈی بلاک میں 4نامعلوم مسلح ملزمان حمزہ کمال کےگھر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بناکرانعامی بانڈ مالیتی 25لاکھ روپے ، اور دیگر سامان چھین لے گئے۔ گندم منڈی میں عامر محمود کی شاپ سےساڑھے 11لاکھ روپے ،فیصل ٹاؤن میں لعل زمان کے گھر سے تالے توڑ کر 30ہزارروپے اور سونا مالیتی12لاکھ روپے اڑا لیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید