راولپنڈی ،مری ( سٹاف رپورٹر، نما ئند ہ جنگ) یوم آزادی کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد نے ملکہ کوہسار مری کا رخ کیا ، 25ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں ۔اس دوران سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ خود مری فیلڈ میں موجود رہیں اور ٹریفک کے انتظامات کا جائزہ لیا۔