• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچہری چوک کشادگی پراجیکٹ پر کام شروع،فیز ون پر1818ملین لاگت آئیگی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)کچہری چوک وائنڈننگ پراجیکٹ پر کام شروع ہوگیا ۔فاطمہ جناح یونیورسٹی سائیڈ پرعارضی حفاظتی دیوار بنادی گئی ۔منصوبہ کیلئے فاطمہ جناح یونیورسٹی کی14 اعشاریہ685کنال اراضی استعمال ہوگی۔دیگر اطراف سےآرمی کوارٹرز کی10اعشاریہ205، ضلع کچہری کی7اعشاریہ278کنال،نذر چوک سائیڈ2اعشاریہ371کنال،لوکل گورنمنٹ آفس زیرواعشاریہ 735کنال،انکم ٹیکس آفس3 اعشاریہ 046کنال،پولیس لائن5اعشاریہ 063کنال جبکہ جناح پارک کی ایک اعشاریہ 819کنال اراضی شامل ہے۔کچہری چوک منصوبہ کے فیز ون وائڈننگ کیلئےکل لاگت کا تخمینہ 1818اعشاریہ891ملین روپے ہے۔
اسلام آباد سے مزید