• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل چھیننے کا ملزم سی آئی اے کی زیر حراست جاں بحق

اسلام آباد( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت میںموٹر سائیکل چھیننے کے الزام میں گرفتار ملزم صالح باران سی آئی اے پولیس حراست میں جان کی بازی ہار گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز محمد ارسلان شاہ زیب نےسی آئی اےکےڈیوٹی آفیسر غلام عباس سمیت تین اہلکاروں کومعطل کردیا اور چوبیس گھنٹوںمیں انکوئری رپورٹ طلب کرلی ۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو برآمدگی کیلئے لے جایا جارہا تھا کہ اس نے چلتی گاڑی سے نالے میں چھلانگ لگا دی۔
اسلام آباد سے مزید