• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی یا ہانیہ عامر، وسیم عباس کے خیال میں زیادہ حسین کون؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف، سینئر اداکار وسیم عباس نے حال ہی میں ’جیو نیوز‘ کے کامیڈی پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران وسیم عباس نے اپنی حسِ مزاح سے جہاں آڈینس کو محظوظ کیا وہیں اپنے ماضی کے دلچسپ واقعات سنائے اور میزبان و مداحوں کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔

اداکار نے ریڈیو اور ٹی وی میں مسترد کیے جانے کے بعد شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے اور اپنی جدوجہد پر کھل کر بات کی۔


اداکار وسیم عباس نے پروگرام کے دوران اپنی پہلی محبت کے ذکر پر پورا قصہ سنا ڈالا۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنی ممانی کی بہن سے محبت کر بیٹھا تھا، ہماری ملاقات ماموں کے گھر ہی ہوا کرتی تھی، ایک بار ملک میں جنگ کا عالم تھا اور کرفیو لگا ہوا تھا، بذریعہ فون مجھے پتہ چلا کہ ممانی کی بہن ماموں کے ہاں آئی ہوئی ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ میں نے کرفیو کے باوجود محبوبہ سے ملاقات کا سوچا اور جھوٹ بول کر فوج کے قافلے کے ساتھ ماموں کے گھر پہنچ گیا، کرفیو کے دوران مجھے اپنے گھر پا کر ماموں نے میری دھلائی کر دی تھی۔

شو کے دوران اداکار نے میزبان تابش ہاشمی کے سخت سوالات کا جواب بھی دیا۔


اداکارہ سجل علی یا ہانیہ عامر؟ کون سی اداکارہ زیادہ خوبصورت ہیں کے سوال پر وسیم عباس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر گز نہیں، سجل علی ہانیہ عامر سے زیادہ خوبصورت نہیں ہیں۔

وسیم عباس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی دونوں اعلیٰ پائے کے اداکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اب بھی معروف رائٹر خلیل الرحمٰن کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید