کولکتہ (اے ایف پی)بھارت کے یوم آزادی کی تقریبات کے آغاز کے ساتھ ہی مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کی سڑکوں پر نصف شب کو موم بتی ریلی نکالی گئی،ہزاروں مظاہرین نے لیڈی ڈاکٹر کےقتل کی مذمت کے لیے مارچ کیا۔ انہوں نے متاثرہ ڈاکٹر کیلئےانصاف اور بھارتی معاشرے میں خواتین کے خلاف تشدد کے دائمی مسئلے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتےایک سرکاری اسپتال میں 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش ملنے کے بعدملک بھر میں احتجاج نے جنم لیاہے،مظاہرین وزیر اعظم نریندر مودی سے ڈاکٹر کے مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے جن پرہم انصاف چاہتے ہیں۔