ملتان (سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کی مہنگائی ، بجلی کے بلوں میں اضافہ ،ظالمانہ ٹیکسز کے نظام اور آئی پی پیز کے ساتھ ظالمانہ معاہدوں کے خلاف جاری تحریک کے دوسرے مرحلہ میں آج ملتان میں جلسہ عام ہوگا ، جس سےجس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان ،لیاقت بلوچ و دیگر قائدینخطاب کریں گے ، جلسہچونگی نمبر 9 پر شام 5 بجے ہوگا،جلسہ میں شرکت کے لئے قائدین گزشتہ روز سے ملتان پہنچنا شروع ہوگئے ، نائب امیر لیاقت بلوچ نےملتان پہنچ کر جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں ۔