پشاور(کرائم رپورٹر) پشاورمیں مختلف واقعات میں 4افراد کو قتل کردیاگیا-خزانہ پولیس کے مطابق قتل کا پہلا واقعہ گلاب کالونی میں پیش آیا ہے جہاں عبدالجلیل نے بتایاکہ رحمان الدین اس کا والد تھا جو لڑمہ میں موجود تھا اس دوران نامعلوم افراد نے آکر انہیں گولیاں ماردیں جس سے وہ جاں بحق ہوگیا جبکہ مسلح افراد فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔ ادھر تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کو22سالہ کلیم اللہ ولد خان محمد ساکن نیشنل بینک کالونی نے بتایاکہ وہ گلدرہ چوک میں دوستوں کے ساتھ گپ شپ لگا رہا تھاجہاں ملزم نصرت بادشاہ سکنہ گلدرہ چوک نے آکر ایک لڑکے کو تنگ کررہا تھا جب اس نے منع کیا تو ملزم نے گھر سے پستول لاکر اس پر فائرنگ کردی زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ، چمکنی میں کم سن بیٹے نے زیادتی کا نشانہ بنانے پر باپ کوقتل کردیاحکیم خان ولد ولی خان نے بتایاکہ مقتول مسمی (ع)اس کا بھائی تھااور وہ عنایت گھڑی چغلپورہ میں کرائے کے گھر میں رہائش پذیرتھا گزشتہ روزاس کے 13سالہ بھتیجے نے اپنے والد کو گولی مارکر قتل کردیا مقتول کی عمر 41/42 سال تھی پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے کم سن لڑکے کو گرفتار کرلیا جس نے پولیس کو بتایاکہ والد نے اسے زیادتی کانشانہ بنایاتھااوردوبارہ کوشش کرنے پر اسے گولی ماردی ،پولیس کے مطابق عبدالرحیم انتہائی غریب تھا اور اس کی بیوی نے بھی اسے چھوڑ دیا تھا ۔وقوعہ کے وقت باپ بیٹا گھر میں اکیلے تھے،پولیس نے بچے کے بیان کے بعدمقتول کے بھائی کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا تاہم عدالت نے جوینائل ہونے پرملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کاحکم دیدیا ہے ۔تھانہ یکہ توت کے علاقے میں پیش آیا ہے پولیس کے مطابق نیوکاکشال میں زیارت گل ولد شیرین زادہ مسجد میں عشاءکی نماز کی ادائیگی کیلئے گیا تھا۔ نماز کے بعد وہ جونہی مسجد سے نکلا تو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔