• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب، جموں و کشمیر پر بھارت کا قبضہ غیر قانونی ہے، سعدیہ الطاف قاضی

اوسلو(ناصراکبر)ناروے میں سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پرسفارت خانہ میں پرچم کشائی کی تقریب جوش و خروش سے منعقد ہوئی۔ سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے قومی ترانے کی دھن پر سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک قاری محمودالحسن نے کیا، تقریب میں پاکستان ایمبیسی ناروے کے ویلفیئر کمیونٹی قونصلر آصف حمید نے صدر مملکت اور سفارت خانہ کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن ڈاکٹر رابیل مصطفیٰ سومرو نے وزیر اعظم پاکستان کے پیغاات پڑھ کر سنائے ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نیہااکرام اور ناصر علی نے انجام دیئے۔ تقریب میں سیاسی، سماجی ،مذہبی جماعتوں، میڈیا نمائندوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پرملک حمزہ سلطان اعوان کی قیادت میں اسکول کے طلبہ اور بچوں نے جشن آزادی پاکستان ریلی نکالی۔سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نےجشن آزادی کی ریلی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر بچوں نے روایتی علاقائی لباس میں علاقائی گیتوں پر پرفارم کیا، بچوں کی اچھی پرفارمنس پرمہمانوں نےتالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔ٹیبلو پیش کرنے والے بچوں میں پاکستانی تنظیم ہم سب کا پاکستان نے نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے ان تمام خطوں کے کثیر الثقافتی تنوع، فن، ادب، علم اور فہم و فراست سے بھرپور تاریخ پر روشنی ڈالی، جموں و کشمیر کے مسئلے پر انہوں نے بھارت کے غیر قانونی قبضہ اور مظالم کی طرف توجہ مبذول کرائی ۔سفیر پاکستان نے شاندار پرفارمنس پر منتظمین، طلباء اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور جشن آزادی پاکستان کی مبارکباد دی، تقریب کے آخر مختلف شخصیات کو کارکردگی سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ سعدیہ الطاف قاضی نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے قوم کو جو خوشی دی ہے اس سے یوم آزادی پاکستان کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور سالمیت کیلئے تمام پاکستانیوں کو لگن سے کام کرتے رہنا چاہئے۔ تقریب میں پیپلز پارٹی ناروے کے سینئر نائب صدر چوہدری اسماعیل سرور نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہری پگڑی، ہری شیروانی اور وائٹ سوٹ میں تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں قمر اقبال چوہدری، شیخ طارق محمود،حافظ اسلم، وقاص احمد،چوہدری شبیر، چوہدری اظہر اقبال رندھیر ، خالد محمود، پاکستان ایمبیسی ناروےکے سینئر افسر محمد ناصرشیخ، طارق محمود، جی ایس اے پی آئی اے سکینڈے نیویناطہر علی ،راجہ عاشق حسین،تحریک کشمیر ناروے کے چوہدری رفاقت علی، نذیر خالد،شاہد تنویر، طیب چوہدری ،جماعت اہلسنت کے امام سید نعمت علی بخاری ، ملک حمزہ سلطان اعوان، رانااسلم،ڈاکٹر افتخار کیانی،چوہدری جہانگیر نواز ،انعام الحق لالہ موسیٰ، چوہدری تنویر احمد میکن اور دیگر نے شرکت کی ۔تقریب کےآخر میں امام سید نعمت علی بخاری نے دعا کرائی۔

یورپ سے سے مزید