اسلام آباد ( ر انا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے مینجمنٹ پو زیشن اسکیل پا لیسی 2020 پر عمل درآ مد نہ کئے جانے کا نوٹس لے لیا اور پا لیسی پر اس کی روح کے مطا بق سختی سے عمل درآ مد کیلئے رہنما اصول جاری کئے ہیں۔ یہ رہنما اصول اب پالیسی کا حصہ تصور کئے جائیں گے۔۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی ہے کہ مینجمنٹ پو زیشن پے اسکیل کی ٹی اوآر کو ڈرافٹ کرتے ہوئے ان رہنما اصو لوں کو پیش نظر رکھا جا ئے۔ اس کے نتیجے میں ایم پی اسکیل کی آسامیوں پر تقرری کے عمل میں شفافیت آ ئے گی۔اس کے علاوہ پر فار منس ایو یلو ایشن کے عمل کو باضا بطہ شکل دی جا ئے گی۔وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ سب سے پہلے ضرورت کا تجزیہ ( Need Assessment) کیا جائے کہ جس مہارت کے پروفیشنل کی خدمات حا صل کی جا رہی ہیں وہ دستیاب نہیں ہیں۔مشاہدے میں آیا ہے کہ وزارتوں اور ڈویژنوں نے مینجمنٹ پو زیشن پالیسی 2020کی روح کے بر عکس بنیادی نوعیت کے فرائض کی انجام دہی کیلئے افرا د کی ایم پی اسکیل میں ہائرنگ شروع کردی ہے۔وزارتوں کو چاہئے کہ وہ اپنے ریگولر افسروں کو ایم پی اسکیل پو زیشن والوں سے آن جاب ٹریننگ دلوائیں اور اپنی استعداد کا ر میں اضافہ کریں۔رہنما اصولوں میں یہ کہا گیا ہے کہ وزارتیں اور ڈویژن ایم پی اسکیل پو زیشن کیلئے جاب تجزیہ ( Job Analysis) کیا جا ئے ۔جس مقصد کیلئے ہائرنگ کی جا ئے اس کے متعین اہداف بتائے جا ئیں۔پوسٹ کی نوعیت اور مقاصد واضح بتائے جا ئیں۔اس کیلئے درکارتعلیمی اہلیت اور تجربے کا واضح تعین کیا جا ئے۔