• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ پر گارڈ نے اے این ایف کے تربیت یافتہ کتے کو گولی ماردی

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی کے ائرکرافٹ بے ایریا میں داخل ہونے والے کتے کو گولی مار دی گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق ایسا مجبوری کے عالم میں کرنا پڑا کیونکہ ائرکرافٹ بے ایریا میں کتے کو داخل نہیں ہونے دیا جاتا۔ یہ کتا اینٹی نارکاٹکس فورس کا بتایا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ائرسائیڈ ٹیم نے ائرکرافٹ بے ایریا میں کتے کو قابو کرنے کی کوشش کی۔ کتے کو ٹیکسی وے اور رن وے کی طرف بھاگنے سے روکنے کیلئے شوٹر کو گولی چلانی پڑی۔ یہ واقعہ ہفتہ کو علی الصبح تقریباً 3بجے متحدہ عرب امارات کی اتحاد ائرویز کے طیارے کے پائلٹ نے لینڈنگ کے بعد کنٹرول ٹاور کو پارکنگ بے میں کتے کی موجودگی کی اطلاع دی۔ کنٹرول ٹاور کے آگاہ کرنے پر ائرسائیڈ ٹیم موقع پر پہنچی اور کارروائی کی۔ ائرپورٹ انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں‘ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
اہم خبریں سے مزید