پشاور ( لیڈی رپورٹر) تاجر انصاف خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پشاور کے تمام بازاروں کے صدور نے اپنے ساتھیو ں سمیت کثیر تعداد میں شرکت کی اجلا س میں 28 اگست کو تاجروں کے مفاد پرست ٹولے کی طرف سے اعلان کردہ ہڑ تال اور تاجردوست ٹیکس پر گفتگو ہوئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر تاجر انصاف خیبر پختونخواہ شاہد خان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے تاجر دوست کی ٹیکس پر ایف بی آر سے گفتگو ہو چکی ہے اور نام نہاد تاجروں نے کچھ لوگو ں کے نام بھی لکھواے لیکن تاجر انصاف خیبر پختونخوا اس نام نہاد تاجر تنظیم کی طرف سے اعلان کردہ ہڑ تال کو مسترد کرتی ہے۔