پشاور(لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افئرز اور شعبہ اردو، شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور کے باہمی اشتراک سے "کرپشن کے خلاف جنگ ہماری اجتماعی قومی ذمہ داری ہے" کے عنوان پر اردو تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد طالبات میں بدعنوانی کے خاتمے کا شعور بیدار کرنا اور انہیں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا تھا۔ تقریب میں ڈاکٹر انتل ضیا اور ثنا یونس نے بحیثیت چیف آرگنائزر اپنے فرائض سرانجام دینے۔اردو تقریری مقابلے میں منصفین (ججز) کے فرائض ڈاکٹر بسمینہ اور ڈاکٹر راحیلہ ڈاکٹر انتل ضیا نے سرانجام دیے۔ اول پوزیشن حفصہ کرن (شعبہ قانون ؍ لاء ڈیپارٹمنٹ)، دوم پوزیشن مسکان (شعبہ انگریزی)، سوم پوزیشن ہادیہ (شعبہ نفسیات ؍ سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ)اردو مضمون نویسی کے مقابلے میں ڈاکٹر صدف عنبرین اور ڈاکٹر سلمیٰ نے بحیثیت جج شرکت کی۔ اول پوزیشن ماریہ جاوید (شعبہ انگریزی) اور اور دوسری مرحبا ناز نے حاصل کی۔