• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ فرنٹیئر کالج برائے خواتین میں ادبی اڑان فیسٹیول کا انعقاد

پشاور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور میں منعقدہ ادبی اڑان فیسٹیول 2026کے بین الکلیاتی تقریری مقابلے میں گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار پشاور کی ہونہار طالبہ ربیعہ جاوید نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے ادارے کا نام روشن کردیا۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن کے اشتراک سے منعقدہ اس ادبی و علمی فیسٹیول میں پشاور کے مختلف خواتین کالجز کی طالبات نے شرکت کی اور اپنی تقریری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ مقابلے میں گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار کی بی ایس اردو سمسٹر اول کی طالبہ ربیعہ جاوید نے بہترین اندازِ بیان اور مثر تقریر کے ذریعے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔اس موقع پر کالج انتظامیہ نے طالبہ کی کامیابی کو ادارے کے لیے قابلِ فخر اعزاز قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔کالج کی پرنسپل رابعہ سکندر نے اس کامیابی میں خصوصی سرپرستی اور حوصلہ افزائی فراہم کی۔
پشاور سے مزید