اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی سطح پر جنگلات کی شرح میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے، عوام مون سون شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ایوانِ صدرکے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگا تے ہوئے گفتگو کے دوران کیا۔ صدر مملکت نے بلاول ہاؤس کراچی میں سالانہ مون سون شجر کاری مہم کے تحت نیم کا پودا لگایا۔18اگست پاکستان میں مون سون میں درخت لگانے کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔