ملتان (سٹاف رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر بابر علی نے ای لائبریری ملتان میں ارتقاماڈل اسکول کی جانب سے منعقد کی گئی یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو آزادی کی حقیقی تاریخ سے آگاہ کرنا چاہیے،ہمیں اپنے پیارے وطن پاکستان کو مستحکم اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، اس موقع پر خواجہ سہیل طفیل اور محمد یوسف نے خطاب کیا، تقریب کے دوران بچوں نے ملی نغمے، ٹیبلوز اور تقاریر پیش کیں اور آخر میں بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔