پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں ایک طرف دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں جس نے عوام کو پریشانی سے دو چار کر رکھا ہے ایسے میں سبزیو ں اور پھلوں کی زائد قیمتوں نے عوام کے مشکلات میں دگنا اضافہ کر دیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دینے لگیں شہر کے بازاروں میں سبزیوں کی قیمتیں الو سفید 100روپے،آلو سرخ 130روپے،پیاز 150روپے،ٹماٹر 130روپے،کچالو 160روپے،سبز مرچ 100روپے ،لیموں 550روپے،بینگن 140روپے،ادرک 700روپے،کدو120روپے،پھول گوبھی 120روپے، اور بھنڈی 190روپے تک فروخت ہونے لگیں۔