• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیلئے پیغام رسانی، سہولت کاری، اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین گرفتار 3 خواتین بھی شامل

راولپنڈی (وسیم اختر)عمران خان کے لئے مبینہ پیغام رسانی اور سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے مزید 6ملازمین کو حراست میں لے لیاگیاجن میں 3خواتین بھی شامل ہیں ،ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے اڈیالہ جیل کی 2لیڈی وارڈرز،ایک سویپراور سی سی ٹی وی کیمروں اور چیکنگ سسٹم پر تعینات 3اہل کاروں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ۔ان ملازمین کوپہلے سے زیرحراست تین افسروں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمداکرم ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال اور اسسٹنٹ ناظم شاہ سے تفتیش کی بنیاد پر حراست میں لے کر خفیہ مقام پر منتقل کیاگیا ان کے زیراستعمال موبائل فونز بھی قبضہ میں لئے گئے ،ادھر حساس اداروں نے سینٹرل جیل میں نگرانی کاعمل مزید مؤثر بنانے کے لئے افرادی قوت میں اضافہ کردیا ،ذرائع کاکہنا ہے کہ لیڈیز سٹاف جیل کے اندر عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان پیغام رسانی میں ملوث رہا،جب کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں ،ادھر ذرائع نے انکشاف کہ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر غوری سے ریٹائرڈ آئی جی جیل خانہ جات مرزاشاہد سلیم بیگ سے رابطوں کی بابت پوچھ گچھ کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید