لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے ڈی ایس پی فیروز والا کو 26 اگست تک بچے کی بازیابی کا حکم دیدیا ،عدالت نے بچے کے دادا کے وکیل کے والد کی گرفتاری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ک آپ جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاکر بچے کو بازیاب کرائیں ، وکیل نے موقف اپنایا کہ میرے موکل کو بچے کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچے کی بازیابی کیلئے احکامات جاری کرے۔