لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور زید بن مقصود نے نکاسی آب آپریشن کے جائزہ کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ روز لاہور میں زیادہ سے زیادہ 53ایم ایم بارش ریکارڈ ہوئی۔قرطبہ چوک پر 50ایم ایم بارش ہوئی ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کے کچھ علاقوں میں تیز بارش ہوئی ہے۔اب رک چکی ہے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ قرطبہ چوک سے نکاسی آب آپریشن کو جلد مکمل کیا جائے۔قرطبہ چوک پر سکولوں سے چھٹی اوقات کے باعث ٹریفک روانی کو قائم رکھا جائے۔اور ایریاوائز رین فیلڈ رپورٹ کیمطابق بارشی علاقوں سے نکاسی آب آپریشن پر مزید وسائل لگائیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا انتظامیہ فیلڈ میں موجود ہے۔نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔