• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی، دوسرے صوبے بھی ریلیف دیں، NFC سے بڑے وسائل ملتے ہیں، بسم اللّٰہ کریں، وزیراعظم

اسلام آباد (ایجنسیاں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے عوام کو ترقیاتی فنڈز میں سے 45ارب روپے کا ریلیف دیا‘ اس میں وفاق کا کوئی حصہ نہیں ‘ این ایف سی کے تحت صوبوں کو بہت سے وسائل ملتے ہیں‘ خیبر پختونخوا سمیت دیگر صوبے بھی بسم اللہ کریں اور پنجاب کی طرح اپنے عوام کو ریلیف دیں لیکن اس معاملے پر سیاست سے گریز کریں‘آئی ایم ایف کو آن بورڈ لے کر سارے فیصلے کریں گے‘پی ٹی آئی حکومت کی طرح کوئی جاہلانہ اقدام نہیں اٹھائیں گے‘حکومت کو متعددچیلنجزکا سامنا ہے ‘مہنگائی کو مزید کم کرنا ہے۔ منگل کو وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج گزشتہ 3 سال کے مقابلے میں مہنگائی کم ترین سطح پر ہے، 38 فیصد سے کم ہوکر ساڑھے 11 فیصد پر آگئی ہے لیکن یہ ابھی کافی نہیں، ہمیں مزید کم کرنا ہے، مگر ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، جس سے نمٹ رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید