• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں کے بعد کراچی کے پلوں اور فلائی اوورز کی صورتحال بھی خراب

کراچی (طاہرعزیز/ اسٹاف رپورٹر)سڑکوں کے بعد کراچی کےپلوں اور فلائی اوورز کی صورتحال بھی خراب ہوتی جا رہی ہےناتھا خان پل میں ہونے والا سوراخ ابھی ٹھیک نہیں ہوا تھا کہ سہراب گوٹھ فلائی اوور میں بھی سوراخ ہوگیا ۔ گلشن اقبال سےناگن چورنگی جانے والے ٹریک پر تین مربع فٹ کا سوراخ فلائی اوورکے درمیان پیر کی شب ہوا ہے جس سے اس لین پر دن بھر اور خاص کر رات کو ٹریفک شدید جام رہا۔ مرکزی سڑکوں اور شہر میں موجود فلائی اوورز اور پلوں کی دیکھ بھال کےایم سی محکمہ انجینئرنگ کی ہے لیکن اس شعبے کی عدم توجہ ،لاپروائی اور ناقص تعمیر سے جہاں شہر کی تمام سڑکیں کھنڈر وں میں تبدیل ہو گئی ہیں اب پلوں میں سوراخ ہونا شروع ہو گئے ہیں کلفٹن فلائی اوور کے دونوں ٹریک پر کئی مقامات پر گڑھے پڑ چکے ہیںکسی دن بھی سوراخ ہو سکتا ہےلیاقت آباد فلائی اوور کے دونوں ٹریک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں شاہراہ فیصل سے شاہ فیصل کالونی ریلوے ٹریک کے اوپر فلائی اوور میں ٹوٹ پھوٹ ہے یہی صورتحال دیگر فلائی اوورز اور پلوں کی ہے کے ایم سی کے بعض سینئر افسران کا کہنا ہے کہ محکمہ کی سربراہی ایک جو نیئر اور ناتجربہ کار انجینئر کے سپرد ہے ان کے حکومت سندھ میں اثرورسوخ کے باعث کے ایم سی کے اعلیٰ حکام بھی پوچھنے سے قاصر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید