• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں زائرین کی بس کو حادثہ، 35 پاکستانی جاں بحق، 15 زخمی

تہران (نیوز ایجنسیز) ایران میں زائرین کی بس کو حادثے کے نتیجے میں 35؍ پاکستان جاں بحق اور 15زخمی ہوگئے ہیں ، زائرین میں زیادہ کا تعلق لاڑکانہ اور گھوٹکی سے تھا ، بریک فیل ہونے کے باعث زائرین کی بس بے قابو ہوکر اُلٹ گئی ، بس میں آگ بھی لگی ، حادثے کے بعد یزد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، وزیراعظم شہباز شریف ، صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، جی ڈی کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم اور دیگر نے حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 35؍ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر 15زخمی ہوگئے ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، زائرین کی بس بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی، جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔ بس میں 53 زائرین سوار تھے۔ اس حادثے میں 25 افراد زخمی ہوئے ہیں ٹریول آپریٹر کےمطابق پاکستانی زائرین کی بس صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ سے زائرین کو لے کر ایران روانہ ہوئی تھی۔ دو بسوں پر مشتمل قافلے میں 100سے زائد افراد شامل تھے۔

اہم خبریں سے مزید