• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو گرین سٹی بنانے کے لئے مرتضٰی وہاب سے تفصیلی جواب طلب

کراچی (محمد منصف / اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس صلاح الدین پہنور نے کراچی کو گرین سٹی بنانے کے لئے میئر کراچی مرتضٰی وہاب صدیقی سے 4ستمبر تک تفصیلی جواب طلب کر لیا جبکہ صوبہ سندھ میں جنگلات اور جنگلات کی زمین کے تحفظ کے لئے سیکریٹری محکمہ جنگلات کو حکم دیا ہے کہ اسپیشل فورس تشکیل دے۔ عدالت عالیہ نے اپنے حکم نامے میں سیکریٹری محکمہ جنگلات کو کہا ہے کہ جنگلات کے لئے حکومت سے ملنے والے فنڈز اور ڈونیشن کی تمام تر تفصیلات آئندہ سماعت پر پہش کریں اور یہ ریکارڈ بھی پیش کریں کہ ملنے والے فںڈز سے مجموعی طور پر کتنے اخراجات ہوئے بریک اپ کے ساتھ تمام تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے اس سلسلے میں سیکریٹری لا کو بھی ہدایت دی ہے کہ اسپیشل فورس کی تشکیل کے لئے قانون میں ضروری ترمیم کریں۔ واضح رہے کہ صوبہ سندھ مین جنگلات کے تحفظ کے لئے دو آئینی درخواستیں زیر سماعت ہیں جس پر عدالتی کارروائی جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید