• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کرپشن کرنے والوں کے احتساب کا حکم جاری کریں، غازی احمد حسن کھوکھر

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم 28 محکمے اور ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں ختم کر کے ملک میں بے روزگاری میں اضافے کی بجائے اربوں ،کھربوں کی کرپشن کرنے والوں کا احتساب اور لوٹی گئی قومی دولت اور معاف کروائے گئے قرضوں کی وصولی کا حکم جاری کریں، ان خیالات کا اظہار عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن كھوكھر نے نیشنل لیبر الائنس کے ممبرانو عہدیدران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ غربت ،مہنگائی اوربے روز گاری کی وجہ سے 95 فیصد عوام غربت و تنگ دستی بھوک افلاس کا شکار ہیں۔
ملتان سے مزید