راولپنڈی (جنگ نیوز) کمشنر راولپنڈی محمد عامر خٹک کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویژن کے تاجر نمائندوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف کوآرڈنیٹر تاجردوست سکیم نعیم میر‘ ریجنل چیف کمشنر تہمینہ عامر‘ کمشنر پی آر اے بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ریٹیلرز سے ٹیکس وصولی کے متبادل طریقہ کار پر تجاویز مانگ لی گئیں۔ اجلاس میں انجمن تاجران اور تنظیم تاجران کی مرکزی قیادت کا باہم بیٹھ کر فریش چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔چیف کمشنر ایف بی آر راولپنڈی نے نئی ترامیم آنے تک جاری نوٹسز پر عملدرآمد روکنے اور نئے نوٹس جاری نہ کرنے کا اعلان کیا۔