پشاور( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور اور اور گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جس نے عوام کا جینا حرام کر کے رکھ دیا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لودشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے اندرون شہر میں 6،دیگر شہری علاقوں میں 8 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جبکہ نواحی علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹوں تک بجلی غائب رہنامعمول بن گیاہے،