• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی چیمبر الیکشن، بی ایم جی کے لئے واک اوور ختم

کراچی ( سہیل افضل)کراچی چیمبر کے الیکشن میں اس مرتبہ برسر اقتدار گروپ (بی ایم جی) کے لئے واک اوور ختم،کراچی بزنس مین الائنس کے نام سے نیا گروپ سامنے آگیا،نئے گروپ میں چھوٹے تاجروں کے ساتھ بر سر اقتدار گروپ سے ناراض 5گروپ شامل ہیں، تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر کے الیکشن 21ستمبر کو ہونگے ،ملک کے سب سے بڑے چیمبر کے اراکین کی تعداد 28ہزار کے قریب ہےجو کہ اس مرتبہ چیمبر کی منیجنگ کمیٹی کے30ارکان کا انتخاب کریں گے اس لئےیہ ایک بڑا معرکہ ہو گا،طویل عرصے سے کراچی چیمبر میں برسر اقتدار گروپ بی ایم جی کی اجارہ داری ہےاور گذشتہ کچھ عرصے سے برسر اقتدار گروپ کے مقابلے پر کوئی نہیں آرہا تھا اس لئے بی ایم جی کے نامزد کردہ ہی چیمبر کے عہدیدار ہی منتخب ہو تے چلے آئے ہیں، نئے گروپ کے سرگرم رہنما اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر آصف سخی نے اس سلسلے میں جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے چیمبر سے ون میں شو ختم کرنے کے لئے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید