اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ نے21 سالہ پرانے مقدمہ قتل کے ملزم کو بری کرتے ہوئے اپیل کے فیصلے میں 6سال کے تاخیرپر معذرت کرلی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی شریعت اپیلیٹ بنچ نے دو افراد کے قتل اور زنا بالرضا کے الزام میں نامزد ملزم کی اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیاکہ سپریم کورٹ نے 18 ستمبر 2018ء کو اپیل منظور کی،اپیل کا فیصلہ کرنے میں چھ سال کی تاخیر پر معذرت خواہ ہیں،انصاف کی فراہمی کیلئے ججز کو بھی اپنے فرائض کا علم ہونا چاہئے، بدقسمتی سے سپریم کورٹ کا شریعت بنچ طویل عرصے تک غیر فعال رہا۔