اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ میں سوموار 26اگست سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران صرف ایک بینچ کام کریگا،رجسٹرار سپریم کورٹ نے ججز روسٹر جاری کردیا ہے ، پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں بینچ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس نعیم افغان پر مشتمل ہوگا جبکہ سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج ،جسٹس منصور علی شاہ آئندہ ہفتے چیمبر ورک کرینگے۔