• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی 130 طیارہ پاکستانی زائرین کی میتیں لیکر جیکب آباد پہنچ گیا

جیکب آباد (اے پی پی)وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سی 130 طیارہ ایران بس حادثے میں جاں بحق پاکستانی زائرین کی میتیں اور زخمی زائرین کو لے کر جمعہ کی شب جیکب آباد پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر یزد میں بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 28 پاکستانی زائرین کی میتیں پاکستان ایئر فورس کے خصوصی سی 130طیارے کے ذریعے شہباز ایئر بیس جیکب آباد لائی گئیں جہاں سے انہیں ورثاءکے حوالے کیا جائے گا۔ شہباز ایئر بیس پر جاں بحق پاکستانی زائرین کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی جس میں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ، ایئر بیس پر موجود پاک فضائیہ کے افسران، جوانوں اور لواحقین نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید