• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف سپر اسٹور اور دیگر عمارتوں کے بیسمنٹ سیل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) معروف سپر سٹور راشد منہاس روڈ ہاشمی سینئر صدر اور مدینہ پلازہ صدر کے بیسمنٹ سیل کردئے گئے ہیں۔کمشنر کراچی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور ایس بی سی اے نے مشترکہ کارروائی کی لئے ڈپٹی کمشنر شرقی شہزاد فضل عباسی اور ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو نے کارروائی کی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کردی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان عمارتوں میں پارکنگ کی جگہوں پر تجاوزات قائم تھیں ۔ایس بی سی اے نے تنبیی نوٹس عمارتوں پر چسپاں کر دیے ہیں نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سیل توڑی گئی تو کارروائی ہوگی ۔ تجارتی عمارتوں میں پارکنگ کی جگہوں پر پارکنگ کے علاوہ اس کا کوئی اور استعمال غیر قانونی ہے عرصہ دراز سے ان عمارتوں کے مالکان کو تنبیہ کی جارہی تھی کہ وہ پارکنگ کی جگہوں کو پارکنگ کے لیے استعمال کریں تاہم اس فیصلہ پر عملدرآمد تاخیر کا شکار تھا۔
اہم خبریں سے مزید