• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی 28 اگست کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کر دی

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )کراچی کی تاجر تنظیموں نے ایک بار پھر مہنگی بجلی،بجلی کے بھاری بلوں،تنخواہ دار طبقے و تاجروں پر ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف28اگست کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 28اگست کو تمام مارکیٹیں اور کاروبار بند رہے گا۔علاوہ ازیں کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن نے بھی 28اگست کی ہڑٹال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر قیادت وفد سے ماڑی پور میں ایسوسی ایشن کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیاجبکہ تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے جماعت اسلامی کی دعوت پر ادارہ نورحق میں منعقدہ تاجروں کے مشاورتی اجلاس میں 28اگست کی ہڑتال کی مکمل حمایت اور مارکیٹیں بند کرنے کا اعادہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید