• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلکتہ ریپ اور قتل کیس، مرکزی ملزم پورنوگرافی کا عادی، جرم پر کوئی پچھتاوا نہیں، سی بی آئی

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی تفتیشی ایجنسی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نےکہاہے کہ کلکتہ ریپ اور قتل کیس کا مرکزی ملزم سنجے رائے پورنوگرافی کا عادی اور حیوانی خصلت رکھتا تھا اور اس جرم پر اسے کوئی پچھتاوا بھی نہیں۔فارنزک رپورٹ کے مطابق ملزم سنجے رائے نے تاحال اپنے گناہ پر ملامت نہیں کی اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ہر منٹ کی تفصیل دیتے ہوئے پورا واقعہ بیان کیا ،ایسا لگتا ہے جیسے اسے کوئی پچھتاوا نہیں۔بھارتی میڈیا کےمطابق، مقامی پولیس کو سنجے رائے کے ضبط شدہ موبائل فون سے فحش مواد ملاہے، ملزم پورنوگرافی کا عادی اور حیوانی خصلت رکھتا ہے جسے اپنے جرم پر کوئی پچھتاوا نہیں۔
اہم خبریں سے مزید