• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کارکن فیضان کی بازیابی کا کیس، آئی جی اسلام آباد طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کے ملازم محمد فیضان کی بازیابی کی درخواست پر انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ جمعہ کو سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکلا بابر اعوان، رضوان اعوان، سردار مصروف، آمنہ علی و دیگر کے علاوہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل ، سرکاری وکیل عبدالرحمن اور پولیس افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فیضان کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چلا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 28 جولائی کو بندہ لاپتہ ہوا اور 29 جولائی کو درخواست دی گئی، ہماری درخواست کو انہوں نے انٹرٹین ہی نہیں کیا۔
اہم خبریں سے مزید