• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا اوپن مارکیٹ میں 7 پیسے تک مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں10 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 278.50روپے سے کم ہو کر 278.40روپے اور قیمت فروخت 278.75 روپے سے کم ہو کر 278.65روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 7 پیسے کے اضافے سے 279.08 روپے سے بڑھ کر 279.15 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 280.00 روپے پر برقرار رہی، یورو کی قیمت خرید 26 پیسے کی کمی سے 309.43 روپے سےکم ہوکر 309.17 روپے اور قیمت فروخت 45 پیسے کی کمی سے 311.19 روپے سے کم ہو کر 310.74 روپے پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 19 پیسے کے اضافے سے 363.80 روپے سے بڑھ کر 363.99 روپے اور قیمت فروخت 34 پیسے کے اضافے سے 365.79 روپے سے بڑھ کر 366.13 روپے ہو گئی ۔
اہم خبریں سے مزید